فهرس الكتاب

الصفحة 3755 من 6346

پیغمبروں نے جواب دیا کہ اللہ خوب جانتا ہے کہ ہم اس کے سچے رسول ہیں اگر ہم جھوٹے ہوتے تو اللہ پر جھوٹ باندھنے کی سزا ہمیں اللہ تعالیٰ دے دیتا۔ لیکن تم دیکھو کہ وہ ہماری مدد کرے گا اور ہمیں عزت عطا کرے گا۔ اس وقت تمہیں خود روشن ہو جائے گا کہ کون شخص انجام کے اعتبار سے اچھا رہا۔ جیسا کہ سورہ عنکبوت میں ارشاد ہے: {قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ بَيْنِيْ وَ بَيْنَكُمْ شَهِيْدًا يَعْلَمُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِالْبَاطِلِ وَ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ} میرے اور تمہاے درمیان اللہ کی شہادت کافی ہے۔ وہ تو آسمان و زمین کے غیب جانتا ہے باطل پر ایمان رکھنے والے اور اللہ سے کفر کرنے والے ہی نقصان یافتہ ہیں ۔ سنو ہمارے ذمے تو صرف تبلیغ ہے مانو گے تو تمہارا بھلا ہے اور نہ مانو گے تو پچھتاؤ گے اور اپنے کیے کا خمیازہ بھگتو گے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت