فهرس الكتاب

الصفحة 4434 من 6346

جنت کے حق دار:

یعنی جن لوگوں نے تقویٰ کی بنیاد پر دوستی رکھی ہو گی۔ نیکی کے کاموں پر ایک دوسرے سے تعاون کیا ہو گا اللہ کے دین کے قیام کی خاطر آپس میں مشترکہ کوششیں کی ہوں گی اور دین کے رشتہ کو سب رشتوں اور محبتوں سے مقدم سمجھا ہو گا ایسے بندوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعلان عام ہو گا کہ آج قیامت کے دن تمہیں کسی پریشانی کا خوف نہیں رکھنا چاہیے اور انھیں اپنی سابقہ زندگی پر کچھ ملال بھی نہ ہو گا۔ اس لیے کہ انہوں نے دنیا میں اپنی زندگی اللہ کی فرمانبرداری میں گزاری تھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت