فهرس الكتاب

الصفحة 4389 من 6346

تقلید آباء کا طبقہ:

اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ تقلید آباء کے سب سے زیادہ مؤید اور اس پر اصرار کرنے والے کھاتے پیتے لوگ ہوتے ہیں یعنی جو آسودہ حال اور چودھری قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر وہ رسول کی بات مان لیں تو انھیں اپنی چودھراہٹ کے اس منصب سے نیچے اتر کر عام لوگوں کی صف میں شامل ہونا اور رسول کا مطیع بن کر رہنا پڑتا ہے۔ اور اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ رسول ان کے کسب معاش کے طریقوں پر بھی کئی طرح کی پابندیاں لگاتا ہے، مال و دولت کے کمانے پر بھی اور اس کے خرچ کرنے پربھی اگر یہ پابندیاں گوارا کر لیں تو ان کی آسودہ حالی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ لہٰذا وہ اپنی عافیت اسی میں سمجھتے ہیں کہ تقلید آباء پر ڈٹ جائیں اور عوام کو اپنے ساتھ ملائے رکھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت