کتاب کا نام: تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - مصنف: ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین - ناشر: مکتبہ قدوسیہ - مترجم: مولانا عبد الرحمان کیلانی - ماخذ: شاملہ اردو
یعنی میرا رسول بن کر تمہاری طرف آنا اور عذاب اخروی سے ڈرانا، اور توحید کی دعوت دینا یہ بہت بڑی خبر ہے پھر تم اے غافلو! اس سے اعراض کر رہے ہو۔ غفلت نہ برتو بلکہ اس پر توجہ دینے اور سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔