فهرس الكتاب

الصفحة 83 من 6346

یہ خطاب دراصل مدینے کے سادہ لوح نو مسلموں سے ہے جو یہود سے کئی بار یہ سن چکے تھے کہ ایک نبی آخرالزماں آنے والے ہیں اور جو لوگ ان کا ساتھ دیں گے ساری دنیا پر چھا جائیں گے اب مدینے کے لوگ تو ایمان لے آئے لیكن یہود پتھر دل ثابت ہوئے۔ یہ صدیوں سے بگڑے ہوئے تھے۔ اللہ کی جن آیات کو سن کر تم پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے یہ ان کا تمسخر اڑاتے ہیں۔ دین حق کو مسخ کرکے اپنی خواہشات کے مطابق ڈھال چکے ہیں اور یہ اسی مسخ شدہ دین پر اُمید رکھتے ہیں کہ انھیں نجات مل جائے گی۔

نبی آخرالزماں کا حلیہ مبارک تورات میں لکھا ہوا تھا جس کو یہ مدینہ کے مسلمانوں سے چھپاتے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت