ہر عمل کرنے والا اپنے عمل کے بدلے کا مستحق ہے۔ نیک نیکی کا اور بد بدی کا ۔ خواہ انسان ہو یا جن بدکاروں کے جہنم میں درجے انکی بدکاری کے مطابق مقرر ہونگے، اور جو لوگ خود بھی کفر کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی اللہ کے راستے سے روکتے ہیں، انھیں عذاب پر عذاب ہونگے انھیں اس فساد پھیلانے کا بدلہ ملے گا۔ نیکو کاروں کے درجے ان کے اعمال کے حساب سے ہونگے۔