فهرس الكتاب

الصفحة 41 من 6346

جب فرشتوں کو آدم کے علمی احاطہ کا علم ہوگیا تو انھوں نے اپنے عجز کا اعتراف کرلیا اس پر اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو وہ بات بتادی جو وہ نہیں جانتے تھے۔ وہ یہ تھی کہ انسان میں اگر فتنہ و شر کا پہلو ہے تو اصلاح و درستی کا پہلو بھی موجود ہے۔ اور صلاح و خیر کا پہلو غالب ہے اسی لیے اسے خلیفہ بنایاجارہا ہے اور وہ علمی کمال کی وجہ سے اس کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ علم عبادت سے افضل ہے عبادت کا تعلق صرف مخلوق سے ہے۔ جب علم کا تعلق خالق و مخلوق دونوں سے ہے اور سب سے بڑا علیم و خبیر تو اللہ تعالیٰ ہے۔ انسان فرشتوں جیسی عبادت تو نہیں کرسکتا ہاں علم کی بناء پر فرشتوں پر فضیلت اور حق خلافت قرارپایا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت