فهرس الكتاب

الصفحة 978 من 6346

ابلیس کو تو اللہ تعالیٰ نے جنت سے نکال دیا، اور آدم کے بعد اسکی بیوی کو پیدا کرکے ان دونوں سے فرمایا ''کہ یہ جنت تمہارا مسکن ہے یہاں سے جو چاہو اور جتنا چاہو کھاؤ پیؤ، البتہ اس ایک درخت کے قریب نہ پھٹکنا۔'' یہ درخت کونسا تھا اسکی حقیقت جاننے کی ضرورت نہیں، اس حکم سے مقصو د حضرت آدم و حوّا کی آزمائش تھی کہ وہ کہاں تک اللہ کا یہ حکم بجا لاتے ہیں اور شیطان جو اپنی چھاتی پر ہاتھ مار کر کہتا تھا کہ میں آدم اور اس کی اولاد کو گمراہ کرکے چھوڑوں گا، کیا یہ اس کی چالوں میں آتے ہیں یا نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت