فهرس الكتاب

الصفحة 3616 من 6346

اس آیت کے دو مطلب ہیں ایک یہ کہ آپ کو جن چار قسم کی بیویوں سے نکاح کر لینے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ ان کے علاوہ دوسری عورتیں آپ پر حلال نہیں بس یہی کافی ہیں۔ اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں اس بات پر آمادہ ہو گئی ہیں کہ جو روکھا سوکھا ملے اس بات پر وہ صابر شاکر رہیں اور باری کا مطالبہ کر کے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پریشان نہ کریں، نہ اسے وجہ نزاع بنائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی یہ جائز نہیں کہ ان صابر و شاکر بیویوں میں سے کسی کو طلاق دے دیں اور اس کی جگہ کوئی اور لے آئیں۔ خواہ وہ خوبصورت ہی کیوں نہ ہو، اب آپ کو بھی انھیں بیویوں پر صابر و شاکر رہنا ہو گا۔

کنیزوں کی رخصت کا غلط استعمال:

یعنی کنیزوں کی تعداد پر شریعت نے کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ کیونکہ ان کا انحصار کسی جنگ میں قیدی عورتوں پر منحصر ہوتا ہے اور یہ مستقبل کے حالات ہیں جو کبھی ایک جیسے نہیں ہوتے۔ لیکن اس اجازت کا یہ مطلب بھی نہیں کہ نواب اور امیر کبیر حضرات عیش و عشرت کے لیے جتنی کنیزیں چاہیں خرید کر اپنے گھروں کے اندر ڈالتے جائیں۔ یہ اس اجازت کا غلط استعمال ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنزیں صرف دو تھیں ایک ماریہ قبطیہ جن کے بطن سے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تھے اور دوسری ریحانہ ( رضی اللہ عنہا ) ۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے اور عورتیں بھی حلال کر دی تھیں۔ (ترمذی: ۳۲۱۶، ابن حبان: ۶۲۶۶)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت