فهرس الكتاب

الصفحة 2301 من 6346

اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتا ہے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کی حقیقت یہی ہے جو بیان کر دی گئی ہے۔ لیکن اہل کتاب نے اس میں کئی جھگڑے کھڑے کر دیے ہیں یہود نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو اتنا گھٹایا کہ نعوذباللہ انھیں ولدالزنا قرار دے کر اس پر دلائل پیش کرنے لگے اور نصاریٰ نے ان کا درجہ اس قدر چڑھایا کہ انھیں عین ''اللہ'' قرار دے لیا۔ کچھ دوسرے انھیں ابن اللہ کہنے لگے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ دونوں گروہ افراط و تفریط اور غلوفی الدین میں مبتلا ہیں ایسے تمام لوگوں کا اب قیامت کے دن فیصلہ ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت