کتاب کا نام: تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - مصنف: ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین - ناشر: مکتبہ قدوسیہ - مترجم: مولانا عبد الرحمان کیلانی - ماخذ: شاملہ اردو
مجرم لوگ قیامت کے دہشت انگیز اور وحشت انگیز امور کو دیکھ کر کہیں گے۔ ہائے ہائے! یہی تو روز جزا ہے۔ تو مومن اور فرشتے بطور ڈانٹ ڈپٹ اور ندامت بڑھانے کے لیے ان سے کہیں گے۔ ہاں یہی وہ فیصلے کا دن ہے جسے تم سچا نہیں مانتے تھے۔