فهرس الكتاب

الصفحة 3523 من 6346

یعنی انہوں نے خودہی اس بات کااعتراف کرلیاکہ آسمانوں اورزمین یعنی کل کائنات کاخالق اللہ تعالیٰ ہے۔توپھراسے لازماًیہ بھی تسلیم کر لیناچاہیے'کہ الہٰ اوررب بھی صرف اللہ ہی ہوسکتاہے۔بندگی اورعبادت کامستحق بھی وہی ہوسکتاہے دُعااور فریاد بھی صرف اسی سے کرناچاہیے عقلی لحاظ سے یہ کیسے تسلیم ہوسکتاہے کہ خالق تواللہ ہواورمعبوداس کی مخلوق بن بیٹھے۔ اور جو شخص اللہ کوخالق تسلیم کرلینے کے بعد دوسروں کو معبود سمجھتا ہے۔ اور اپنی حاجت روائی اورمشکل کشائی کے لیے دوسروں کو پکارتا ہے۔ اسے اپنی عقل کا ماتم کرناچاہیے۔ (تیسیرالقرآن)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت