فهرس الكتاب

الصفحة 4548 من 6346

اس آیت میں ایک اہم حقیقت سامنے آتی ہے وہ یہ کہ قیامت کے منکر اور قیامت میں شک رکھنے والے کے درمیان کوئی فرق نہیں دونوں ایک ہی جیسے مجرم اور کافر ہیں۔ مثلاً اللہ کی ذات و صفات پر، اس کے فرشتوں پر، اس کے رسولوں پر، اس کی کتابوں پر، روز آخرت پر، خیر و شر کے اللہ کی طرف سے مقدر ہونے پر کہ ان میں سے کسی بھی ایک چیز کا انکار کر دینا یا اس کو مشکوک سمجھنا ایک ہی بات ہے۔ اور اللہ فرماتا ہے کہ قیامت ضرور قائم ہو گی اس کے آنے میں کوئی شک نہیں۔ جبکہ ان سب باتوں کے جواب میں تم پلٹ کر یہ جواب دے دیا کرتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کسے کہتے ہیں؟ ہمیں تو کچھ یونہی سا وہم ہوتا ہے۔ لیکن ہم ہرگز یقین نہیں رکھتے کہ قیامت آئے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت