فهرس الكتاب

الصفحة 905 من 6346

لوگوں نے مطالبہ کیا کہ معجزات لے آئیں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اگر ہم ان پر فرشتے لے آتے اور مُردے ان سے باتیں کرتے اور تمام چھپی ہوئی چیزیں ان کے سامنے لے آتے یعنی ہر چیز گروہ در گروہ جمع ہوکر گواہی دے کہ پیغمبروں کا سلسلہ برحق ہے تو ان تمام مطالبوں اور نشانیوں کو پورا کردینے کے باوجود یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں۔ مگر جس کو اللہ چاہے یعنی ایک انسان اگر دل میں طلب رکھتا ہے تو مشیت الٰہی اس کے لیے راستے کھول دے گی:

{اِنَّ الَّذِيْنَ حَقَّتْ عَلَيْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُوْنَ۔ وَ لَوْ جَآءَتْهُمْ كُلُّ اٰيَةٍ حَتّٰى يَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ} (یونس: ۹۶۔ ۹۷)

''جن پر تیرے رب کی بات ثابت ہوگئی وہ ایمان نہیں لائیں گے، اگرچہ ان کے پاس ہر قسم کی نشانی آجائے، یہاں تک کہ وہ دردناک عذاب دیکھ لیں۔''

نادانی کی باتیں:

کافروں کا حسی معجزہ کا مطالبہ کرنا ان کی نادانی ہے۔ جو شخص اپنے اندر اور کائنات میں پھیلی ہوئی لاکھوں نشانیوں سے ہدایت حاصل نہیں کرنا چاہتا وہ معجزہ دیکھ کر بھی باتیں ہی بناتا رہے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت