یعنی افترا کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی لعنت ہے۔ یہ لوگوں کو اتباع حق، ہدایت سے روکنے کے لیے کجیاں تلاش کرتے ہیں، لوگوں کو متنفر کرتے ہیں، ساتھ ہی یہ آخرت اور قیامت کے دن کے بھی منکر ہیں، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے وہ چاہے تو آخرت سے پہلے دنیا میں ہی پکڑ لے لیکن اللہ انھیں ڈھیل دیتا ہے۔ ایک حدیث میں وارد ہے: ''اللہ تعالیٰ ظالموں کو مہلت دیتا ہے۔ بالآخر جب پکڑتا ہے تب چھوڑتا ہی نہیں۔ (بخاری: ۴۶۸۶، مسلم: ۲۵۸۳)