فهرس الكتاب

الصفحة 3595 من 6346

اسی طرح اگر تم میں سے کوئی اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبردار بن جائے تو اسے اجر بھی دگنا ملے گا۔ یہاں تک تو ایک اصولی معاملہ تھا۔ کہ بڑوں کے گناہوں کا بدلہ بھی دگنا اور اچھے اعمال کا ثواب بھی دگنا ہو۔ اور رزق کریم میں یہ اشارہ پایا جاتا ہے کہ ازواج النبی کا اصل مطالبہ خرچ میں اضافے کا تھا۔ کہ انہیں بھی اب کھانے اور پینے کو پہلے سے بہتر ملنا چاہیے تو اس کے جواب میں فرمایا کہ اگر آج دنیا میں تم اس معاملہ میں نبی کو پریشان نہ کرو گی اور جو مل گیا اس پر قانع اور صابر و شاکر رہو گی تو اس کے عوض ہم نے تمہارے لیے بہت شاندار رزق تیار کر رکھا ہے۔ (تیسیر القرآن)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت