فهرس الكتاب

الصفحة 742 من 6346

اس آیت میں چار قسم کے لوگ مخاطب ہیں اور وہ مسلمان بھی جو اپنے ایمان و عمل میں سچے نہیں ہیں:

(۱) یہودی۔ (۲) نصاریٰ۔ (۳) منافقین۔ (۴) صابی یعنی بے دین لوگ۔ اللہ تعالیٰ نے تنبیہ فرمائی ہے کہ نجات اخروی کا دارومدار نہ خاص فرقہ سے منسلک ہونے میں ہے نہ حسب و نسب میں اور نہ انبیاء کی اولاد ہونے میں ہے۔ بلکہ اسکا دارومدار سچے دل سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اورآپ پر نازل شدہ کتاب پر اور صحیح معنوں میں روز جزا و سزا پر ایمان لانے اور انھیں عقائد کے مطابق اعمال صالحہ کے بجالانے میں ہے۔ ان سب فرقوں میں سے جو کوئی یہ کام کرے گا اُسے اخروی آلام، عذاب و مصائب سے نجات ہوگی انھیں کسی آنے والے خطرہ کا خوف ہوگا اور نہ اپنی گزشتہ دنیاوی زندگی کے متعلق کچھ غم ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت