فهرس الكتاب

الصفحة 5487 من 6346

اسی طرح قیامت والے دن قبروں سے نہایت برق رفتاری سے نكلیں گے۔ مارے شرم وندامت كے نگاہیں زمین میں گڑی ہوں گی جس طرح مجرموں كی آنكھیں جھكی ہوئی ہوتی ہیں۔ چہروں پر پھٹكار برس رہی ہوگی۔

یہ ہے دنیا میں اللہ كی اطاعت سے سركشی كرنے كا نتیجہ! اور یہ ہے وہ دن جس کے ہونے كو آج محال جانتے ہیں اور ہنسی مذاق میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم كی شریعت اور كلام الٰہی كی حقارت كرتے ہوئے كہتے ہیں كہ یہ قیامت قائم كیوں نہیں ہوتی؟ ہم پر عذاب كیوں نہیں آتا؟

الحمد للہ سورئہ المعارج كی تفسیر مكمل ہوئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت