یہ اہل مکہ کو خطاب کر کے کہا جا رہا ہے کہ تم کیا چیز ہو۔ تم سے پہلی قومیں جنھیں ہم نے ہلاک کیا، قوت و شوکت میں تم سے کہیں زیادہ تھیں۔ لیکن جب انہوں نے اللہ کی دی ہوئی صلاحیتوں یعنی آنکھ، کان اور دل کو حق دیکھنے، حق سننے اور حق سمجھنے کے لیے استعمال نہیں کیا۔ تو بالآخر ہم نے انھیں تباہ کر دیا۔ اور یہ چیزیں ان کے کچھ کام نہ آ سکیں۔