سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما پر عتاب:
ان دونوں ازواج مطہرات كو متنبہ كرتے ہوئے فرمایا گیا كہ اگر توبہ كر لو، تو یہی تمہارے حق میں بہتر ہے، اور نبی كو ستانا چھوڑ دو اگر یونہی ایكا كر كے اسی طرح كی كارروائیاں اور مظاہرے كرتی رہیں تو اس سے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم كا كچھ نہیں بگڑے گا اس لیے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كا مددگار تو اللہ بھی ہے اور مومنین اور ملائكہ بھی۔