فهرس الكتاب

الصفحة 4748 من 6346

ابراہیم علیہ السلام کے ہاں فرشتوں کی آمد:

یہ معزز مہمان تین فرشتے تھے سیدنا جبرائیل، سیدنا میکائیل اور سیدنا اسرافیل جو انسانی شکلوں میں آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا جا رہا ہے کہ اس قصے کا تمہیں علم نہیں تھا بلکہ ہم تجھے وحی کے ذریعہ سے مطلع کر رہے ہیں۔ ابراہیم علیہ السلام نے فرشتوں کے سلام کا جواب بڑھا کر دیا۔ اور دل میں کہا یہ تو اجنبی لوگ ہیں۔ ان سے خطاب کر کے نہیں کہا۔

حدیث میں ہے رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی خاطر مدارت کرے۔ (بخاری: ۶۱۳۶، مسلم: ۴۸)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت