فهرس الكتاب

الصفحة 5454 من 6346

قرآن پاك میں ایك جگہ فرمایا گیا: لوگو! اپنے رب سے ڈرو اور اس دن كا خوف كرو جس دن باپ اپنی اولاد كے اور اولاد اپنے باپ كے كچھ كام نہ آئے گی۔ ایك اور جگہ فرمایا: ''گو قرابت دار ہوں لیكن كوئی كسی كا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ سورئہ مومنون (۱۰۱) میں فرمایا: صور پھونكتے ہی سب رشتے ناطے اور پوچھ گچھ ختم ہو جائے گی۔ سورئہ عبس (۳۴) میں فرمایا اس دن انسان اپنے بھائی، ماں، باپ، بیوی اور فرزند سے بھاگتا پھرے گا ہر شخص بوجہ اپنی پریشانیوں كے دوسرے سے غافل ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت