فهرس الكتاب

الصفحة 2523 من 6346

الٰہ وہی ہو سکتا ہے جو زندگی بخشے: یُنْشِرُوْنَ کا مطلب ہے کہ کسی بے جان چیز میں روح پھونک کر اسے زندہ کرنا، جِلا دینا۔ اس لحاظ سے اس جملہ کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ ایک تو وہ جو ترجمہ میں بیان کیا گیا ہے کہ آیا ان معبودوں میں یہ طاقت ہے کہ جب وہ عذاب الٰہی سے ہلاک ہو جائیں تو ان کے معبود انھیں دوبارہ زندہ کر کے دکھائیں اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ کیا ان میں یہ طاقت ہے کہ وہ کسی بھی مادہ اور بے جان چیز میں روح پھونک کر اسے زندہ بنا دیں اگر وہ یہ کام نہیں کر سکتے تو پھر الٰہ کیسے بن سکتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت