فهرس الكتاب

الصفحة 4215 من 6346

یعنی گو تم اس وقت میری باتوں کی قدر نہ کرو۔ لیکن عنقریب وہ وقت آئے گا جب میری باتوں کی صداقت اور حقانیت تم پر واضح ہو جائے گی۔ اس وقت ندامت و حسرت اور افسوس کرو گے لیکن وہ محض بے سود ہو گا۔ میں تو اپنا کام اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔ میرا توکل اسی کی ذات پر ہے۔ میں تو اپنے ہر کام میں اسی سے مدد طلب کرتا ہوں۔ مجھے تم سے کوئی واسطہ نہیں۔

اللہ اپنے بندوں کے تمام حالات سے باخبر ہے۔ جو مستحق ہدایت ہیں ان کی وہ راہنمائی کرے گا اور مستحقین ضلالت اس کی راہنمائی سے محروم رہیں گے۔ اس کا ہر کام حکمت والا ہے اور ان حکمتوں کو وہی خوب جانتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت