فهرس الكتاب

الصفحة 1169 من 6346

سچے مومن کی علامات:

مومن میں پائی جانے والی علامات یہ ہیں (1) جب ان کے تنا زعات کے درمیان اللہ کا ذکر یا اُسکا حکم آجائے توان کے دل دہل جاتے ہیں اور وہ اسکی نا فرمانی سے کانپ اٹھتے ہیں۔ (2) جب ان پر اللہ کے احکامات بیان كیے جائیں تو بسر و چشم اسکی اطاعت کرتے ہیں، جس سے ان کے ایمان میں مزید اضافہ ہوتا ہے،اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایمان ایک ہی حالت میں نہیں رہتا فرمانبرداری سے اس میں اضافہ اور نافرمانی کرنے سے اس میں کمی ہوتی ہے۔ (3) جس کام کا انھیں حکم دیا جاتا ہے وہ ظاہری اسباب اختیار کرنے کے بعد بھروسہ اللہ کی ذات پر ہی کرتے ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت