فهرس الكتاب

الصفحة 3552 من 6346

ان آیات میں دونوں قسموں کا تفصیلی بیان ہے کہ جس نے اپنے دل میں کلام اللہ کی تصدیق کی اور اس کے مطابق عمل بھی کیا تو انھیں وہ جنتیں ملیں گی جن میں مکانات ہیں بالا خانے ہیں، اور رہائش و آرام کے تمام سامان ہیں یہ ان کی نیک اعمالی کے بدلے میں مہمانی ہو گی۔ اور جن لوگوں نے اطاعت چھوڑ دی ان کی جگہ جہنم میں ہو گی جس میں سے وہ نکل نہ سکیں گے۔ چنانچہ ارشاد ہے: {كُلَّمَا اَرَادُوْا اَنْ يَّخْرُجُوْا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ اُعِيْدُوْا فِيْهَاوَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِيْقِ} (الحج: ۲۲) ''جب کبھی وہاں کے غم سے چھٹکارا چاہیں گے دوبارہ وہیں جھونک دئیے جائیں گے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت