فهرس الكتاب

الصفحة 1792 من 6346

ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جب آپ سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ دونوں قریش کے بدکار ہیں۔ میرے ماموں اور تیرے چچا ۔ میرے ننھیال والے تو بدر کے دن ناپید ہوگئے اور تیرے چچا والوں کو اللہ نے مہلت دے رکھی ہے ۔ یہ جہنم میں جائیں گے جو بری جگہ ہے۔ انہوں نے خود شرک کیا، دوسروں کو شرک کی طرف بلایا۔

اے نبی! تم ان سے کہہ دو کہ دنیا میں کچھ کھاپی لو، پہن اوڑھ لو،آخر ٹھکانہ تو تمہارا جہنم ہے۔ جیسے اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ ہم انھیں یونہی ساآرام دے دیں گے پھر سخت عذابوں کی طرف بے بس کردیں گے ۔ دنیاوی نفع اگرچہ ہوگا لیکن لوٹیں گے تو ہماری ہی طرف اس وقت ہم انھیں کفر کی وجہ سے سخت عذاب کریں گے۔ (ابن کثیر: ۳/ ۹۱)

ایک روایت میں ہے کہ بنو مغیرہ تو بدر میں ہلاک ہوئے اور بنو اُمیہ کو کچھ دنوں کافائدہ مل گیا۔ (حاکم: ۳۵۲)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت