فرعون کا تعاقب:
فرعون اپنا لشکر جرار لے کر ان کی سرکوبی کے لیے روانہ ہوا۔ ان کا تو یہی خیال تھا کہ ہم جلد ہی انھیں گرفتار کر کے واپس لے آئیں گے اور جو مقابلہ پر آئیں گے انھیں قتل کر ڈالیں گے۔ انھیں کیا معلوم تھا کہ جن محلوں اور باغوں سے نکل کر وہ ان کے تعاقب میں جا رہے ہیں۔ ان محلوں اور باغوں کو دوبارہ دیکھنا بھی ان کے نصیب میں نہ ہوگا۔ اور بنی اسرائیل کا شکار کرنے والا یہ لشکر خود موت کے ہاتھوں شکار بن جائے گا۔