فهرس الكتاب

الصفحة 4356 من 6346

یعنی اللہ جسے چاہے راہ رست دکھا دے اور کوئی اس کو بہکا نہیں سکتا اور جس سے وہ راہ حق گم کر دے اسے کوئی اس راہ کو دکھا نہیں سکتا۔ سورہ کہف (۱۷) میں ارشاد فرمایا کہ: {وَ مَنْ يُّضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ وَلِيًّا مُّرْشِدًا} ''جسے وہ گمراہ کر دے اس کا کوئی چارہ ساز اور راہبر نہیں۔'' پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ مشرکین قیامت کے عذاب کو دیکھ کر پلٹنے کی راہ پوچھیں گے یعنی وہ پوچھیں گے کہ ہمارے دوبارہ دنیا میں واپس جانے کی کوئی صورت ہے۔ تاکہ ہم بھی نیک عمل کر سکیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت