فهرس الكتاب

الصفحة 3173 من 6346

اس اللہ پر بھروسہ رکھیے جونہ ماننے والوں اور اس کے دین کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں پر غالب ہے اور انھیں سزا دینے کی پوری قدرت رکھتاہے۔ اور مومنوں کے حق میں جو کافروں کے ہاتھوں نشانۂ ستم بنے ہوئے ہیں وہ ان مظلوموں کی ضرور مدد کرے گا وہی تمہارا حامی وناصر ہے وہی تمہاری تائید کرنے والاہے اور تمہارے کلمے کو بلند کرنے والاہے۔ اس کی نگاہیں ہر وقت تم پر ہیں ارشاد ہے: {وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْيُنِنَا} (الطور: ۴۸) ''اپنے رب کے حکموں پر صبر کر، تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت