یعنی ظاہری طور پر وہ قرآن تو سنتے ہیں لیکن ان کے سننے کا مقصد چونکہ طلب ہدایت نہیں اس لیے انھیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا جس طرح ایک برے کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا، خاص طور پر جب بہرا غیر عاقل ہو، کیونکہ عقلمند بہرا پھر بھی اشاروں سے کچھ سمجھ لیتا ہے۔ اور ان کی مثال تو بالکل غیر عاقل برے کی طرح ہے۔ یہ دل کے کان میں نہیں رکھتے۔