مطالبات کی منظوری:
یعنی جو کچھ درخواستیں تم نے پیش کی ہیں وہ سب کی سب منظور کی جاتی ہیں۔ ان کے ساتھ ہی اور احسانات کا ذکر بھی کر دیا گیا جب موسیٰ علیہ السلام کی والدہ نے قتل کے اندیشے سے اللہ کے حکم سے (یعنی القائے الٰہی) سے انھیں تابوت میں شیرخوارگی کی حالت میں بند کرکے دریا کے سپرد کر دیا۔