فهرس الكتاب

الصفحة 5430 من 6346

قرآن چونكہ اللہ تعالیٰ كا كلام ہے جو جبرائیل كی زبان سے ادا ہوتا ہے لہٰذا یہاں معزز رسول سے جبرائیل علیہ السلام بھی مراد لیے جا سكتے ہیں جیسا كہ سورئہ تكویر (۱۹تا ۲۱) میں ہے کہ: {اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍ۔ ذِيْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِيْنٍ۔ مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِيْنٍ} ''یہ قول اس بزرگ رسول كا ہے۔ جو قوت والا اور مالك عرش كے پاس رہنے والا ہے جس كا وہاں كہا مانا جاتا ہے اور وہ ہے بھی امانت دار۔'' اس سے مراد حضرت جبرائیل علیہ السلام ہیں اسی لیے اس كے بعد فرمایا، تمہارے ساتھی یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم مجنون نہیں۔ اور پوشیدہ علم پر بخیل بھی نہیں۔ نہ یہ شیطان رجیم كا قول ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت