فهرس الكتاب

الصفحة 394 من 6346

یہود کی اسلام دشمنی کا ایک طریقہ یہ تھا کہ جو شخص مسلمان ہونے لگتا اسے طرح طرح کے شکوک و شبہات میں مبتلا کردیتے تھے جیسے: (۱) جس نبی آخرالزماں کی بشارت دی گئی ہے یہ وہ نبی نہیں ہیں۔ (۲) اگر یہ سچا نبی ہوتا تو وہ قبلہ کیوں تبدیل کرتا جو سب انبیاء کا قبلہ رہا ہے۔ (۳) جو چیزیں حرام ہیں انھیں حلال کیوں بنارہا ہے، غرض یہ یہود تعصب، ضد، اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسلمانوں کو روکتے تھے، طاقت کے ذریعے روکتے تھے، اللہ تعالیٰ ان کے کاموں سے بے خبر نہیں، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہودی کبھی راضی نہیں ہونگے، سورہ بقرہ (۱۲۰) : اگر تم ان کی اطاعت کرو گے تو یہ تمہیں کفر کی طرف لوٹا دیں گے، شکوک و شبہات پیدا کرکے اعتراضات کرکے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت