فهرس الكتاب

الصفحة 1656 من 6346

الزام کی بریت سے پہلے یوسف علیہ السلام کا قید سے باہر آنے سے انکار: بادشاہ کو جب ساقی نے قید خانہ سے واپس جا کر یہ تعبیر، تدبیر اور یہ بشارت سنائی تو وہ عش عش کر اُٹھا۔ اس کے دل کی وحشت دور ہوگئی اور اطمینان حاصل ہوگیا وہ سیدنا یوسف علیہ السلام کے علم و فضل سے بہت متاثر ہوا اور کہنے لگا کہ ایسے شخص کو میرے پاس لایا جائے تاکہ میں اس کی زیارت سے فیض یاب ہو سکوں اور اس کے مرتبہ و قابلیت کے مطابق اس کی عزت و تکریم کروں۔ جب بادشاہ کا پیغامبر قید خانہ سے رہائی کی خوشخبری لے کر آپ علیہ السلام کے پاس پہنچا تو آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ میں یہاں سے اس وقت تک نہ نکلوں گا جب تک شاہ مصر اور اس کے درباری، اور اہل مصر یہ نہ معلوم کر لیں کہ میرا قصور کیا ہے؟ یعنی ان عورتوں والے قصے کی کیا صورت حال ہے جبکہ انھوں نے اپنے ہاتھ کاٹ ڈالے۔ آپ علیہ السلام نے اپنے مطالبہ میں اصل مجرم زلیخا کا نام عمدًا نہ لیا کیونکہ اس کا خاوند آپ علیہ السلام کا محسن اور انصاف پسند آدمی تھا۔ آپ علیہ السلام نے واضح طور پر فرمایا کہ میرا پروردگار تو میری بے گناہی اور عفت کو جانتا ہے۔ مگر میں چاہتا ہوں کہ کسی ناواقفِ حال کے دل میں یہ شائبہ نہ رہے کہ شاید اس معاملہ میں یوسف علیہ السلام کا بھی کچھ قصور ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت