فهرس الكتاب

الصفحة 4292 من 6346

یعنی برائی کو بھلائی کے ساتھ ٹالنے کی خوبی اگرچہ نہایت مفید اور بڑی ثمر آور ہے۔ لیکن اس پر عمل وہی کر سکیں گے۔ جو صابر ہوں گے، غصے کو پی جانے والے، اور ناپسندیدہ باتوں کو برداشت کرنے والے ہوں گے۔ بڑا نصیبہ سے مراد جنت ہے، بڑے نصیبے والا وہ ہوتا ہے جس کے لیے جنت میں جانا لکھ دیا گیا ہو۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلوان وہ نہیں ہے جو کشتی میں مقابل کو پچھاڑ دے۔ بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصہ میں اپنے نفس کو قابو میں رکھے۔ (بخاری: ۶۱۱۴، مسلم: ۲۶۰۹)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت