فهرس الكتاب

الصفحة 948 من 6346

قرآن کریم کا یہ اسلوب ہے کہ جہاں قرآن کا ذکر ہوتا ہے وہاں تورات کا اور جہاں تورات کا ذکر ہو وہاں قرآن کا بھی ذکر کردیا جاتا ہے اسی اسلوب کے تحت یہاں تورات کا ذکر اور اس کے اس وصف کا بیان ہے کہ وہ بھی اپنے دور کی ایک جامع کتاب تھی۔ اس میں بھی تمام ضروری امور موجود ہیں جس کی قوم موسیٰ کو ضرورت تھی۔ ہر ہدایت اس میں ملتی ہے سب سے بڑی بات آخرت پر یقین پختہ ہو کہ اپنے رب سے ملاقات ہوگی۔

آخرت پر یقین رکھنے اور نہ رکھنے والوں کا تقابل:

پروردگار سے ملاقات سے مراد اللہ کے حضور اعمال کی جوابدہی کا تصور ہے۔ یہ وہ تصور ہے جو انسان کی زندگی کا رخ بدل سکتا ہے آخرت پر ایمان نہ رکھنے والے کی زندگی نہایت آزادانہ، غیر ذمہ دارانہ بلکہ وحشیانہ قسم کی بھی ہوسکتی ہے اور آخرت پر ایمان رکھنے احکام الٰہی کاپابند نواہی سے اجتناب کرنے والا اور دنیا میں انتہائی محتاط اور ذمہ دارا نہ زندگی گزارتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت