فهرس الكتاب

الصفحة 552 من 6346

صرف اہل کتاب جنھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ کی آیات کا انکار کیا وہ اور دوسرے کافر بھی جہنم میں جائیں گے۔

کھال بدل دیں گے:

اس سے مراد جہنم کے عذاب کی سختی، تسلسل اور اس کا دوام ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے منقول بعض آثار میں بتلایا گیا ہے۔ کھالوں کی یہ تبدیلی دن میں بیسیوں بلکہ سیکڑوں مرتبہ عمل میں آئے گی۔

مسند احمد کی ایک روایت میں ہے کہ جہنمی جہنم میں اتنے فربہ (موٹے) ہوجائیں گے کہ ان کے کانوں کی لو سے پیچھے گردن تک کا فاصلہ سات سو سال کی مسافت جتنا ہوگا۔ ان کی کھال کی موٹائی ستر بالشت اور داڑھ اُحد پہاڑ جتنی ہوگی۔'' (مسند احمد: ۲/ ۲۶، ح: ۴۷۹۹) جلی ہوئی کھال پر تکلیف کم ہوتی ہے اس لیے اُسے بار بار بدلا جائے گا۔ (مسلم: ۲۸۵۱)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت