فهرس الكتاب

الصفحة 4250 من 6346

ہر مخلوق خالق کائنات پر دلیل ہے:

اللہ تعالیٰ اپنی اَن گنت نعمتوں میں سے بعض نعمتوں کا تذکرہ فرما رہا ہے یعنی اونٹ، گائے، بکری، اللہ تعالیٰ نے انسان کے طرح طرح کے نفع کے لیے پیدا کیے ہیں ۔ یہ سواری کے کام بھی آتے ہیں۔ ان کا دودھ بھی پیا جاتا ہے۔ ان کا گوشت انسان کی مرغوب ترین غذا ہے۔ بار برداری کا کام بھی ان سے لیا جاتا ہے۔ ان کے اون اور بالوں سے اور ان کی کھالوں سے کئی چیزیں بنائی جاتی ہیں۔ ان کے دودھ سے گھی، مکھن، پنیر وغیرہ بھی بنتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت