فهرس الكتاب

الصفحة 3369 من 6346

یعنی یہ گمان کہ صرف زبان سے ایمان لانے کے بعدانہیں چھوڑدیاجائے گاصحیح نہیں۔بلکہ انہیں جان ومال کی تکالیف اوردیگرآزمائشوں کے ذریعے سے جانچاپرکھاجائے گا۔تاکہ کھرے کھوٹے کا،سچے اورجھوٹے کا،مومن اورمنافق کا پتا چل جائے۔ ایک صحیح حدیث میں ہے کہ ''سب سے زیادہ سخت امتحان نبیوں کاہوتاہے۔پھرصالح نیک لوگوں کا،پھران سے کم درجے والے، پھر ان سے کم درجے والے،انسان کاامتحان اس کے دین کے اندازے پرہوتاہے۔اگروہ اپنے دین میں سخت ہے تو مصیبتیں بھی سخت نازل ہوتی ہیں۔ (ترمذی: ۲۳۹۸)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت