فهرس الكتاب

الصفحة 3650 من 6346

یعنی حضرت سلیمان علیہ السلام مع اعیانِ سلطنت اور لشکر تخت پر بیٹھ جاتے اور جدھر آپ کا حکم ہوتا ہوائیں اسے اتنی رفتار سے لے جاتیں کہ ایک مہینے جیسی مسافت صبح سے دوپہر تک کی ایک منزل طے ہو جاتی۔ اور پھر اسی طرح دوپہر سے رات تک، ایک مہینے جتنی مسافت طے ہو جاتی اس طرح ایک دن میں دو مہینوں کی مسافت طے ہو جاتی۔

تابنے کے چشمے:

تانبے کو بطور پانی کر کے اللہ تعالیٰ نے اس کے چشمے بہا دیتے تھے کہ جس کام میں جس طرح جس وقت چاہیں بلا دقت لے لیا کریں۔ یہ تانبا انہی کے وقت سے کام آ رہا ہے۔ جنات کو ان کی ماتحتی میں کر دیا وہ جو چاہتے اپنے سامنے ان سے کام لیتے۔ ان میں جو جن احکامِ سلیمان علیہ السلام کی تعلیم سے جی چراتا فوراً آگ سے جلا دیا جاتا۔ کہتے ہیں کہ ان جنوں پر اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتہ مقرر کر دیا تھا، جس کے ہاتھ میں آگ کا کوڑا ہوتا جو کوئی جن سلیمان علیہ السلام کی نافرمانی کرتا یہ فرشتہ اس کو کوڑا مار کر جلا دیتا تھا۔

ابن نعیم سے روایت ہے کہ جنات کی تین قسمیں ہیں۔ ایک کے لیے تو عذاب و ثواب ہے۔ ایک آسمان و زمین میں اُڑتے رہتے ہیں۔ ایک سانپ کتے ہیں۔ انسانوں کی بھی تین قسمیں ہیں۔ ایک وہ جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے عرش تلے سایہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی اور سایہ نہ ہو گا اور ایک قسم مثل چوپایوں کے ہے بلکہ ان سے بھی بد تر ہے اور تیسری قسم انسانی صورتوں میں شیطانی دل رکھنے والے ہیں۔ (ابن کثیر سے ماخوذ)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت