فهرس الكتاب

الصفحة 112 من 6346

یہود جب کبھی آپ کی مجلس میں بیٹھتے اور آپ کے ارشادات کو سنتے پھر اگر دوبارہ سننے یا سمجھنے کی ضرورت پیش آتی تو ازراہ عناد (راعنا) کہنے کی بجائے زبان کو مروڑ کر راعینا کہا کرتے راعنا کا مطلب ہے ذرا ہماری طرف توجہ کیجیے یا بات دہرا دیجئے اور راعینا کا مطلب ہے ہمارے چرواہے۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ''راعنا'' کہنے سے روک دیا اور فرمایا کہ تم ''اُنظرنا'' کہہ لیا کرو۔ اور بہتر تو یہ ہے کہ بات کو پہلے ہی توجہ سے سن لیا کرو پھر انظرنا کہنے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ اور یہودی تو ہیں ہی کافر جو یقینًا دردناک عذاب کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے کلام پڑھنے کے آداب سکھائے ہیں:

(۱) کثرت سوال سے بچا جائے ۔ (۲) غوروفکر کا طریقہ اختیار کیا جائے۔ (۳) گفتگو میں صاف صاف الفاظ کا استعمال کیا جائے ۔ (۴) مشتبہ الفاظ کا استعمال نہ کیا جائے جن سے کوئی بُرا پہلو نکلتا ہو۔ (۵) بات کو توجہ سے سننے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ (۶) سوال و جواب کے بجائے عبرت و نصیحت کا ذہن پیدا کریں۔ (۷) دنیا میں کسی کے پاس کوئی بھلائی دیکھ کر حسد اور جلن میں مبتلا نہ ہوں کیونکہ یہ تو اللہ کا فضل ہے جو اللہ کے فیصلے کی وجہ سے بندے کوپہنچا۔ (۱۰) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و عظمت کا خیال رکھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت