فهرس الكتاب

الصفحة 1484 من 6346

تمام انبیا کی دعوت ایک ہی ہے کہ ایک اللہ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا کسی اور کی پرستش نہ کرو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی مخالفت کی وجہ سے جو عذاب آجاتے ہیں میں تمھیں ان سے ڈرا رہا ہوں، اور اس کی اطاعت کی بنا پر جو توملتے ہیں ان کی میں بشارت سناتا ہوں۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا پہاڑی پر چڑھ کر قریش کے خاندانوں کے آواز دی۔ سب سے قریب والے پہلے پھر ترتیب وار جب سب جمع ہو جاتے ہیں تو آپ ان سے دریافت فرماتے ہیں کہ اگر میں تم سے کہوں کہ صبح کوئی لشکر تم پر حملہ کرنے والا ہے۔ تو کیا تم مجھے سچا سمجھو گے؟ انھوں نے جواب دیا کہ ہم نے آج تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے کوئی جھوٹ سنا ہی نہیں۔ آپ نے فرمایا سنو میں تم سے کہتا ہوں کہ قیامت کے دن تمھاری ان پر بداعمالیوں کی وجہ سے سخت تر عذاب ہوگا پس تم ہوشیار ہو جاؤ۔ (بخاری: ۴۷۷۰)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت