فهرس الكتاب

الصفحة 3545 من 6346

جب یہ گنہگار اپنا دوبارہ جینا خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ اور نہایت ذلت و حقارت کے ساتھ نادم ہو کر گردنیں جھکائے، سر ڈالے اللہ کے سامنے کھڑے ہوں گے اس وقت کہیں گے کہ اے اللہ، ہماری آنکھیں روشن ہو گئیں۔ کان کھل گئے اب ہم تیرے احکام کی بجا آوری کے لیے ہر طرح تیار ہیں۔ اس دن خوب سوچ سمجھ والے دانا و بینا ہو جائیں گے سب اندھا پن اور بہرا پن جاتا رہے گا، خود اپنے آپ کو ملامت کرنے لگیں گے اور جہنم جاتے ہوئے کہیں گے کہ اگر کانوں اور آنکھوں سے دنیا میں کام لیتے تو آج جہنمی نہ بنتے۔ اب اللہ تعالیٰ سے عرض کریں گے کہ ہمیں پھر سے دنیا میں بھیج دے تو ہم نیک اعمال کر کے آئیں گے۔ ہمیں اب یقین ہو گیا ہے کہ تیری ملاقات سچ ہے۔ تیرا کلام حق ہے۔ (ابن کثیر)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت