فهرس الكتاب

الصفحة 720 من 6346

اللہ کی طرف سے نازل شدہ احکام کے مطابق فیصلہ نہ کرنے والے آیت نمبر ۴۴ کی رو سے کافر ہیں۔ ۴۵ کی رو سے ظالم اور ۴۷ کی رو سے فاسق قرار دیے گئے ہیں۔ اگرچہ ان آیات میں مخاطب یہود و نصاریٰ ہیں تاہم یہ حکم عام ہے اور مسلمانوں کو بھی شامل ہے۔ ان آیات کی رو سے اللہ کے احکام کے خلاف فیصلہ کرنے والا فاسق بھی، ظالم بھی اور کافر بھی ہیں یعنی ابتدا میں فاسق، جب گناہ سے آگے بڑھ جائے تو ظالم اور جب اسے معمول بنالے تو کافر ہوجاتا ہے۔ اور دوسرا مطلب جرم کی شدت کی نوعیت کے اعتبار سے ہے جیسے یہود نے رجم کے حکم پر عمل نہ کیا پھر اسے چھپایا تو یہ کفر ہے۔ اور بنو نضیر نے بنو قریظہ سے دوگنی دیت لی تو یہ عدل و انصاف کے خلاف ہے یہ ظلم ہوا اور اگر اس سے کم تر درجہ کا گناہ ہوا تو وہ فسق ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت