فهرس الكتاب

الصفحة 6232 من 6346

كفر كے درجے:

كفر كے سو درجے ہیں اور ہر درجہ ایك دوسرے سے كم وبیش ہوتا ہے، مثلاً اللہ كی ذات كا سرے سے انكار كر دینا بھی كفر ہے، نماز كو عمداً چھوڑ دینا بھی، اب ظاہر ہے كہ یہ دونوں قسم كے كفر ایك جیسے تو نہیں ہو سكتے، یہود اللہ، اس كے فرشتوں، اس كی كتابوں حتیٰ كہ آخرت پر بھی ایمان ركھتے تھے لیكن ساتھ ہی یہ بھی كہتے تھے كہ ہم اللہ كے چہیتے ہیں ہمیں بس چند دن آگ چھوئے گی تو اللہ نے ان كے اس عقیدہ كو بھی كفر سے تعبیر كیا ہے۔ اب یہ تو ظاہر ہے كہ ان كا كفر مشركوں كے كفر سے كم تر درجہ كا ہے۔ كچھ سرے سے انسان كی دوبارہ زندگی كے قائل ہی نہیں تھے۔ اس آیت میں اشارہ ان لوگوں كی طرف ہے جنھوں نے اللہ كے رسولوں اور اس كی كتابوں كا انكار كیا، ان كا انجام دوزخ كی آگ ہے جس میں ہمیشہ رہیں گے۔ نیز انھیں تمام مخلوقات سے بدترین قرار دیا گیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت