فهرس الكتاب

الصفحة 4532 من 6346

بنی اسرائیل پر اللہ کے احسانات:

یعنی ہم نے بنی اسرائیل کو تمام دینی اور دنیوی نعمتوں سے نواز تھا۔ ان میں ہزاروں کی تعداد میں پیغمبر مبعوث کیے گئے ان میں سے کئی بادشاہ بھی تھے۔ انھیں بنی نوعِ انسان کی ہدایت کے لیے تورات بھی دی تھی، اور کھانے پینے کو بہت وافر اور پاکیزہ رزق عطا کیا تھا۔ گویا اپنے دور میں بنی اسرائیل کو بقایا تمام اقوام پر ترجیح دی۔ انھیں ہم نے ہی خصوصی انعامات سے نوازا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت