فهرس الكتاب

الصفحة 3109 من 6346

سیدناصالح علیہ السلام کی دعوت پرجب چندکمزورقسم کے لوگ ایمان لے آئے توچودھری لوگ صالح علیہ السلام کا مذاق اُڑانے لگے کہ ان لوگوں کے سہارے تم انقلاب لاناچاہتے ہو؟کیاتمہاری عقل توجواب نہیں دے گئی۔معلوم ہوتاہے کہ تم پرکسی نے جادوکردیاہے، جو ایسی بہکی بہکی باتیں کرنے لگے ہو۔ساتھ ہی انہوں نے کہا 'توُتوہم جیسا ایک انسان ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم میں سے کسی پروحی نہ آئے اورتم پرآجائے۔کچھ نہیں،یہ صرف بناوٹ، خودساختہ ڈرامہ اور محض جھوٹ ہے۔اچھاہم کہتے ہیں اگرتوواقعی سچانبی ہے توکوئی معجزہ دکھا۔اس وقت ان کے چھوٹے بڑے سب جمع تھے اورسب نے بیک زبان ہوکرمعجزہ طلب کیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت