ذکر قوم ثمود:
قوم ثمود کی طرف صالح علیہ السلام مبعوث ہوئے انھوں نے قوم کو اللہ کا پیغام پہنچایا۔ لیکن وہ مخالفت پر کمر بستہ ہو گئے اس وقت صالح علیہ السلام نے کہا کہ اگر تم اس دعوت کو قبول نہ کرو گے تو تم پر عذابِ الٰہی آ کر رہے گا۔ اس عذاب سے پیشتر ہی تم دنیا کے مال و متاع کا فائدہ اٹھا سکتے ہو۔