فهرس الكتاب

الصفحة 4260 من 6346

اس کی تیسری صفت یہ ہے کہ یہ قرآن عربی زبان میں ہے تاکہ اس کے پڑھنے پڑھانے اور سمجھنے سمجھانے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ تاہم اس سے فائدہ وہی اٹھا سکتے ہیں جو اہل علم و دانش ہیں۔ جہالت کی بنا پر اڑ جانے والے اس سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔

اور چوتھی صفت یہ ہے کہ یہ کتاب نہ کوئی افسانوی تخیل ہے۔ اور نہ ہی انشا پردازی کا نمونہ۔ بلکہ یہ تمام دنیا کو خبردار کر رہی ہے کہ اس کی تعلیم کو مان لینے کے نتائج شاندار اور نہ ماننے کے نتائج نہایت ہولناک ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت